22 فروری، 2026، 8:04 PM

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد طیاروں کی حفاظت اور کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کو اپنے ایک اور HAL Tejas لڑاکا طیارے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جو تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس سے اس بیڑے کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیجس طیارہ ایک ایئر بیس پر گر کر تباہ ہوا تاہم پائلٹ نے بروقت جہاز سے باہر نکل کر اپنی جان بچا لی۔

واقعے کے بعد انڈین ائیر فورس نے تمام تیجس طیاروں کا مکمل اور جامع جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال 32 تیجس ایم کے-1 طیارے موجود ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ حادثہ گزشتہ دو برس کے دوران تیجس طیارے کا تیسرا حادثہ ہے۔ پہلا حادثہ 2024 میں راجستان میں پیش آیا تھا جبکہ دوسرا حادثہ گزشتہ سال دبئی ائیر شو کے دوران پیش آیا جب طیارہ زمین پر موجود تھا۔

News ID 1938203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha